ŷ

 

 (?)
Quotes are added by the ŷ community and are not verified by ŷ.
Mumtaz Mufti

“اماں " میں نے خاموشی توڑی "محبت کیا ہوتی ہے ؟
کچھ دیر کے لئے وہ خاموش رہی ، پھر بولی" بیٹے ، محبت دوڑ بھاگ نہیں ہوتی ۔ طوفان نہیں ہوتی ، سکون ہوتی ہے۔ دریا نہیں ہوتی ہے جھیل ہوتی ہے ۔ دوپہر نہیں ہوتی ، بھورسمے ہوتی ہے ۔ آگ نہیں ہوتی ، اجالا ہوتی ہے ۔ اب میں تجھے کیا بتاؤں کیا ہوتی ہے ۔ وہ بتانے کی چیز نہیں ، بیتنے کی چیز ہے ۔ سمجھنے کی چیز نہیں جاننے کی چیز ہے ۔ "

اماں کی بات میرا راستہ روک لیتی ہے ۔ میں رُک جاتا ہوں ۔ لیکن تڑپ بھری نگاہوں سے اُسے دیکھتا رہتا ہوں ۔ اس امید پر کہ شاید وہ مڑ کر دیکھے پھر مسکرائے ۔ پھر پھلجھڑی چل جائے ۔ پھر کن کہہ دیا جائے ۔ لیکن وہ چلے جاتی ہے ۔یوں چلے جاتی ہے جیسے کسی نے اس کا راستہ کاٹا ہی نہ ہو ۔ جیسے کسی کو پیچھے چھوڑ کر نہ جا رہی ہو ۔ سچی بات یہ ہے کہ اگرچہ میرے پاؤں رک گئے ہیں لیکن میں نہیں رکا ہوں ۔میں اس کے پیچھے پیچھے چلےجا رہا ہوں ۔ چلے جا رہا ہوں ۔ دِن گزر جاتے ہیں ۔ ہفتے گزر جاتے ہیں ۔ لیکن میں چل رہا ہوں ۔ چلے جا رہا ہوں ۔ اس کے پیچھے پیچھے چلےجا رہا ہوں ۔”

Mumtaz Mufti, Samay Ka Bandhan / سمے کا بندھن
tags: following, love
Read more quotes from Mumtaz Mufti


Share this quote:

Friends Who Liked This Quote

To see what your friends thought of this quote, please sign up!

0 likes
All Members Who Liked This Quote

None yet!


This Quote Is From

Samay Ka Bandhan / سمے کا بندھن Samay Ka Bandhan / سمے کا بندھن by Mumtaz Mufti
126 ratings, average rating, 4 reviews

Browse By Tag